یمن پر سعودی حملے میں ایک سو سات افراد کی شہادت

16 مارچ, 2016 00:00

 شیعت نیوز(یمن )  یمنی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صوبے حجہ کے بازار پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بڑھکر ایک سو سات ہو گئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں یمن پر سعودی عرب کے اس حملے میں مارے جانے والے افراد کی تعداد نوّے سے زائد بتائی تھی۔ یمن کے صوبے حجہ کے محکمۂ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ایمن متکور نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجہ میں موستباء کے علاقے کے ایک بازار پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں سو سے زائد افراد کی شہادت کے علاوہ پچہّتر سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ تقریبا ایک سال کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا مقصد اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے۔

7:28 صبح مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔