عراق

مغربی عراق میں درجنوں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کے مغربی صوبے الانبار کی آپریشنل کمان کے سربراہ اسماعیل المحلاوی نے اعلان کیا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے چھیالیس افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں دو عام شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ بغداد کے یوسفیہ علاقے میں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button