دنیا

امریکہ: ریاست ایریزونا میں دو طالبات ہلاک

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست ایریزونا کے شہر گلنڈیل کے ایک اسکول کے احاطے میں جن دو لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں وہ ہم جنس پرست تھیں اور ان میں سے ایک لڑکی نے خودکشی کرنے سے پہلے دوسری کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے جمعے کے دن کہا کہ ان دو لڑکیوں کی لاشیں گلنڈیل شہر میں ایک اسکول کے کیفے ٹیریا کے پاس سے ملی ہیں۔ لاشوں کے پاس سے ایک خط اور اسلحہ بھی ملا ہے۔

پولیس نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے کہ خط میں کیا لکھا ہے لیکن کہا ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں ایک دوسری کی بہت قریبی سہیلیاں تھیں اور ان میں سے ایک لڑکی نے خود کشی کرنے سے پہلے دوسری کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔

امریکی پولیس کا کہنا ہےکہ ان لڑکیوں کی عمریں پندرہ برس تھیں اور دونوں کو ایک ایک گولی لگی ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کی صبح آٹھ بجے ریاست ایریزونا کے شہر گلنڈیل کے ایک اسکول میں پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button