دنیا

ناگپور گرفتاریوں کے بعد الرٹ جاری، داعش کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ طلب

نئی دہلی نے ریاستی جموں و کشمیر کی حکومت کو داعش کے خطرے سے الرٹ کرتے ہوئے جموں کشمیر میں آئی ایس آئی ایل کی ممکنہ سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈول اور سکریٹری داخلہ راجیو مہاریشی کی طرف سے یہ قدم ناگپور میں 3 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر اور بعد میں سفر کر کے عراق میں داعش کے ساتھ ملنا چاہتے تھے۔ مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں گزشتہ دنوں تین مشتبہ نوجوانوں کی گرفتاری اور پوچھ تاچھ کے دوران انکے سنسنی خیز انکشافات کے بعد مرکزی حکومت نے جموں کشمیر سمیت نصف درجن ریاستوں کو خبردار کرتے ہوئے داعش کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button