عراق

عراق: رمادی شہر کا بڑا حصہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الانبار کے صدر مقام رمادی کے ایک بڑے حصے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

عراقی حکام کے مطابق، فوج اورعوامی رضاکاروں نے مغربی رمادی کے علاقے تامیم کو مکمل طور سے آزاد کرانے کے بعد اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرادیا ہے۔

اس کارروائی کے دوران داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تامیم کا علاقہ چودہ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں تقریبا پانچ ہزار خاندان آباد ہیں۔ اس پیشرفت کو داعش کے خلاف عراقی فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button