عراق

ایزدی شہریوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی داعش کے قبضے میں

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے ایزدی مغویوں کے مسئلے کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ حسین قائیدی نے ایک بیان میں کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ ، اب بھی تین ہزار پانچ سو چھتیس ایزدی شہریوں کو اپنی قید میں رکھے ہوئے ہے-

عراق میں داعش کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایزدیوں کے مسئلے کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ مغویوں کو رہا کرانے کی کوششیں جاری ہیں- داعش دہشت گرد گروہ نے شمالی عراق کے بعض علاقوں پر قبضے کے بعد ایزدی فرقے کے ہزاروں بچوں اور عورتوں کو اغوا کر لیا تھا جن کی ایک بڑی تعداد اب بھی داعش دہشت گردوں کی قید میں ہے-

ایک اور رپورٹ کے مطابق منگل کو جنوبی بغداد کے العامل علاقے میں ایک بم دھماکے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے- دوسری جانب عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین اور صوبہ الانبار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملے میں اٹھائیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button