عراق

عراق کے صوبےالانبارمیں داعش کے سترہ دہشت گردوں کی واصل جہنم

عراق کی الفرات نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشت گرد عراقی فوج کے حملے میں صوبہ الانبار کے الخالدیہ جزیرے میں ہلاک ہوئے-

ایک سیکورٹی ذریعے کے مطابق فوج کے لڑاکا طیاروں نے جزیرۂ الخالدیہ میں داعش دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کونشانہ بنایا-
اس کاروائی میں دس تکفیری دہشت گرد زخمی بھی ہوئے-

دوسری جانب عراقی فیڈرل پولیس کے اہلکاروں نے الخالدیہ جزیرے کے پولیس مرکز پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا- پولیس اہلکاروں نے اسی طرح دہشت گردوں کے تین میزائل لانچراورمتعدد مارٹرگولوں کو بھی تباہ کردیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button