سعودی عرب

جیزان میں سعودی عرب کے تین ٹینک تباہ

سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے تین ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فورسز کی اس کارروائی میں کئی سعودی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر یمنی فورسز نے الخوبہ علاقہ میں دارالنصر کی فوجی پوسٹ پر دوبارہ قبضہ کرنے کی سعودی فوج کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی کئی سرحدی فوجی چوکیوں پر قبضہ کررکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے کئی صوبوں پر سعودی عرب وحشیانہ اور ظالمانہ حملوں کا سلسلہ 5 ماہ سے جاری ہے سعودی ہوائی بمباری کے نتیجے میں کئی ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button