مسجد الحرام میں شرمناک حرکت کرنے والے غیر ملکی کو سخت سزا، اپیل بھی نہیں کرسکے گا

28 اگست, 2015 00:00

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ خانۂ خدا میں جانے کی عمر بھر آرزو پالتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ایک بار اپنے گھر بلا لے لیکن ایک بدقماش افریقی شخص نے اللہ کے گھر پہنچ کر بھی اپنے بداعمال جاری رکھے۔یہ بدکردار افریقی شخص مسجد حرام میں گھس کر خواتین کو ہراساں کر رہا تھا کہ مسجد کے سکیورٹی گارڈز نے اسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا جہاں اسے 4سال قید اور 1ہزار کوڑوں کی سزا دے دی گئی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ بدبخت ملزم اس سزا کو کسی اور عدالت میں چیلنج بھی نہیں کر سکتا۔
سکیورٹی گارڈز نے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا کہ یہ شخص مسجد حرام میں آئی ہوئی خواتین کے انتہائی قریب ہو رہا تھا اور انہیں چھو رہا تھا۔ گارڈز نے یہ بھی دیکھا کہ اس شخص نے احرام کے نیچے عمومی لباس پہن رکھا تھا جس کا مطلب یہ تھا کہ یہ عمرے کی ادائیگی کے لیے مسجدحرام نہیں آیا بلکہ خواتین کو ہراساں کرنے کی نیت سے اپنے کپڑوں کے اوپر احرام باندھ کر عمرہ ادا کرنے کا ڈرامہ کر رہا تھا۔ اس بدبخت شخص نے عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا اور بتایا کہ وہ مسجد حرام میں عمرہ ادا کرنے نہیں بلکہ خواتین کو ہراساں کرنے گیا تھا۔

1:17 شام نومبر 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔