یمن

یمن میں سعودی جارحیت نسل کشی ہے: محمد علی الحوثی

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں جاری سعودی جارحیت کو نسل کشی قراردیا ہے

محمد علی الحوثی نے تسنیم خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں جاری سعودی جارحیت کو نسل کشی قراردیا اور کہا کہ یمنی شہریوں کے خلاف امریکا اورسعودی عرب کی جارحیت دن رات جاری ہے، عام شہریوں کا محاصرہ اوران کے خلاف غیرروایتی ہتھیاراستعمال کرنا نسل کشی ہے-

انہوں نے سعودی عرب کی جانب سے ہرطرح کے مذاکرات کی مخالفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بحران یمن کے لئے ہونے والے جنیوا مذاکرات کو شکست سے دوچارکردیا ہے اوروہ سیاسی راستے تلاش کرنے کے مواقع ختم کرکے یمن میں جنگ جاری رکھنے پراصرار کررہا ہے-

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن میں دہشت گرد گروہ القاعدہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن میں سرگرم دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے-

محمد علی الحوثی نے صنعا شہر کے حالات کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن کی فوج اورعوامی فورس کے خلاف جنگ میں ہونے والے اپنے جانی نقصان کو ہمیشہ کم بتاتا ہے جبکہ اس کا اب تک جانی نقصان کہیں زیادہ ہوا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button