دنیا

سعودی عرب میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت، مولانا کلب جواد نقوی

دہلی میں 10 اگست کو موجودہ مسائل پر ملایم سنگھ یادو سے ہونے والی علماء کی ملاقات پر مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 10 اگست کو دہلی میں ملایم سنگھ یادو سے علماء کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ کرانے پر ہم خاص طور پر بات کریں گے۔ مولانا کلب جواد نے کہا کہ ملایم سنگھ یادو سے کہا جائیگا کہ آپ کو مسلمانوں کا مسیحا کہا جاتا ہے تو پھر مسلمانوں میں اقلیت در اقلیت شیعہ قوم پر اتنے مظالم کیوں ہورہے ہیں اور انکے جائز حقوق سے صرف نظر کیوں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملایم سنگھ سے ہونے والی اس ملاقات کے بعد ہی آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا امید ہے کہ گفتگو کے نتائج مثبت ہونگے۔ واضح رہے کہ 10 اگست کو دہلی میں اترپردیش کے ساتھ ہندوستان بھر کے نمائندہ علماء کو ملایم سنگھ سے ملاقات کے لئے بلایا گیا ہے تاکہ علماء موجودہ مسایل پر ان سے بات چیت کرسکیں۔

مولانا سید کلب جواد نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں مسجد میں نمازیوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مساجد میں تفریق کررہے ہیں کہ یہ شیعہ مسجد ہے اور یہ سنی مسجد ہے ہماری نظر میں ہر مسجد اللہ کا گھر ہے جو یہ تفریق کرتے ہیں وہ بھی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں نمازیوں پر ہونے والے حملے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب شیعوں پر مساجد میں حملہ ہوتا ہے تو کسی کا مذمتی بیان نہیں آتا ہم اسکی بھی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button