ایران

اسرائیل کی بنیاد انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر استوار ہے

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کے دن تہران میں اسلامی کرامت اور اسلامی انسانی حقوق کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے منائی جانے والی ایک تقریب میں امریکا کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کئے جانے پر تنقید کی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل کی بنیاد انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر استوار ہے اور امریکی حکام اسے ہتھیار دے کر اس کی حمایت کرتے اور بلند آواز سے کہتے ہیں کہ اسرائیل کی سیکورٹی ہماری سیکورٹی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ فلسطین میں انجام پانے والے مظالم اور ایک فلسطینی بچے کے زندہ جلائے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صیہونی حکومت انسانی حقوق کی دشمن ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں جنگوں اور جھڑپوں میں شدت پیدا ہوئی ہے- ماضی میں جنگیں اور جھڑپیں محدود پیمانے پر ہوتی تھیں لیکن عصر حاضر میں یہ منظم انداز میں ہوتی ہیں اور اس کی ایک مثال عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے اقدامات ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی انسانی حقوق کے منشور کا ایک اہم رکن اپنی تقدیر کے فیصلے میں اسلامی ممالک کی شراکت کو قرار دیا اور کہا کہ اگر اسلامی ممالک کے عوام اس بات کو محسوس کر لیں کہ ان کی شراکت ان کے ملکوں کی سیاسی اور اجتماعی تقدیر کے سلسلے میں موثر ہے تو ان کے اندر تبدیلی کا محرک پیدا ہو گا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے امریکا سمیت بعض بڑی طاقتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں موجودہ زمانے کے حالات امید افزا نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button