دنیا

اگرتم داعشی بنناچاہتے ہوتوبلیک بیری فون مل جائے گا۔

شیعیت نیوز{مانیٹرنگ ڈیسک} اب دنیامیں ایٹم بم سمیت اہم سے اہم ہتھیارحاصل کرنا اتنازیادہ مشکل نہیں رہا،اب توداعشیوں کے ہاتھوں میں آج کل کےجدید قسم کے موبائل بلیک بیری بڑی سے آسانی کے ساتھ آجاتے ہیں۔
عراقی خبررساں ایجنسی کے مطابق اب کینڈاکے اہم مصنوعات بلیک بیری موبائل داعشیوں کوبڑی آسانی سے مل جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں تکریت میں عراقی سیکیورٹی فورس اورداعشیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے دوران سعودی عرب کی جانب سے داعش کی خدمت میں جہاں دیگرجدیداوراہم ہتھیار آئے وہاں مشہورزمانہ موبائل بلیک بیری کی بھی خوب بہتات ہوئی،جس کی وجہ سے جنگی میدان سے داعشی کمانڈروں کوگرفتارکرنے سے عراقی سکیورٹی فورس عاجزرہے۔
کہاجاتاہے کہ داعش کے پاس موجودہ موبائل آج کل انتہائی جدید قسم کی بلیک بیری کاماڈل TLSہے جودنیاکے صرف معدوے افرادکے پاس ہی ہوتے ہیں جن میں امریکی سکیورٹی فورس، امریکہ، فرانس،جرمنی کےممالک کے سربراہان،،برطانیہ کے وزیراعظم ڈیویڈکیمرون اورجاپان کے وزیر اعظم شانزوآبی کے پاس ہوتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button