عراق

تکریت کی آزادی کاوقت عنقریب ہے،عراقی عسکری قیادت۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} عراقی عسکری قیادت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تکریت کی مکمل آزادی کے لئےمسلح دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق آج عراقی عسکری قیادت نےاس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ عنقریب تکریت مسلح دہشت گردتنظیم داعش کے چنگل سے آزادہوجائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ رات گئے عراقی فورس نے عوامی رضاکارانہ فورس کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کیاجس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ کئی دہشت گردوفرارکرتے ہوئے اپنے ہی نصب کیے ہوئےبموں کے پھٹنے سے بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button