مقالہ جات

عراق:لشکر علی کے ایک سپاہی ابوعزائیل نے داعش کی صفوں میں خوف پیدا کردیا

حاصل میں عراق کے شہرتکریت میں داعش کی شکست کے بعد اس جنگ کے واقعات جو سامنے آئے ہیں انہوں نے ایسی شخصیات اور داعش کے خلاف خؤف کی علامت بنے والے سپاہیوں کی بھی ایسی داستانیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے ناصرف دیگرعلاقوں میں قابض داعش کے دہشتگردوں میں خوف پید ا کردیا ہے بلکہ داعش کےہاتھوں محکوم اور مظلوم عراقی عوام سمیت دنیا بھر کے مومینن کی تسکین کا سبب بھی ہیں۔

اس وقت داعش کے لئے ہیبت ابو عزائیل کی شخصیت ایک فلمائی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔

تکریت کا علاقہ داعش کے قبضہ میں تھا عراقی فوج کےہمرا ہ شیعہ اورسنی مسلمانوں پر مشتمل ملیشیاء نے دہشتگردوں سے علاقہ خالی کروانے کا پلان تیار کیا اور تکریت پر حملہ آور ہوئے اور رفتہ رفتہ پورا علاقہ داعش کے ہاتھوں سے آزاد کروالیا، ان ملیشیاء میں سے ایک لشکر امیرالمومینن علیہ سلام کے نام سے منسوب ہے جسکے ایک سپاہی نے داعش کے خلاف اس جنگ میں ایسی جنگ لڑئی جس نے ابوعزائیل کا نام سن کر داعش کو علاقہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبو ر کردیا۔

ابو عزائیل جسکا نام ایوب ہے،یونیورسٹی سے فارغ تحصیل ایک ہونہار طالب علم تھا بعد از اس نے یونیورسٹی میں تدریس کے شعبہ سے وابستگی اختیار کی۔

شام سے شکست کھا کر جب داعش کے وہابی دہشتگرد عراق کی حدود میں داخل ہوئے اور بعثی حامیوں کی غداری سے داعش کے کچھ علاقوں پر قابض ہوئے تو عراق کے علماء نے عراق کو ان دہشتگردوں سے پاک کرنے کا فتویٰ جاری کیا اور سرزمین عراق کو آزادی دلاوانے کی جدوجہد کا آغاز کیا تو ایوب المعروف ابو عزرائیل نے بھی لباس جہاد زیب تن کیا اور دفاع حرم مقدس آئمہ معصومین علیہ سلام کے لئے میدان عمل وارد ہوا ۔

izrail6

ماتھے پر لبیک یا زہر ہ کی پٹی ،بازو پر یاحسین علیہ سلام کا امام ضامن باندھے ایک ہاتھ میں جدید اسلحہ اور دوسر ے ہاتھ میں تلوار اور کبھی کلہاڑی لیے ایوب المعروف ابو عزارائیل نعرے حیدری کے ساتھ جب داعش کے خلاف تکریت کے مقام پر جنگ مقد س میں اترا تو اُس نے داعش کے خلاف اس جنگ کا نقشہ پلٹ دیا، داعش جو بربریت کی علامت تھی ابو عزارائیل نے اسی بربریت کو داعش کے خلاف استعمال کیا،میڈیا ذرائع کے مطابق ابوعزرائیل گولیوں سے زیاد ہ داعش کے خلاف اپنی تلوار استعمال کرتاہےجس نے داعش کے دہشتگردوں کو مزید خوف زدہ کردیا ہے۔جبکہ ابوعزرائیل کے چہرے پر دشمنوں کے خلاف ہیبت نے بھی دنیا بھر کے میڈیا کو ایوب کی طلسمائی شخصت کی طرف مائل کیا ہے۔

مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تکریت سے فرار حاصل کرکے جانے والے داعش کے دہشتگردوں نے ابوعزرائیل کے قصے اپنے دیگر ساتھوں کو بھی سنائے ہیں جس سے داعشی ابوعزارائیل کے نام سے خو ف کہانے لگے ہیں۔

اللہ رب العزت کا حکم ہےکہ اگر خالصتاً خوشنودی خدا کے لئے قیام کیا جائے تو اللہ دشمن کے دلوں میں مومنین کی ہیبت اور دھاک بیٹھادیتا ہے جو اللہ کی طرف سے مومنین کی مدد ہوتی ہے ۔

izrail1

izrail2

izrail3

izrail4

izrail5

izrail7

izrail8

izrail9

izrail10

متعلقہ مضامین

Back to top button