پاکستان

طالبان کیلئے بھتہ لینے والا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تحریک طالبان کے لیئے بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے ملیر15کے قریب مقابلے کے بعد ملزم نعیم ناصر عرف نعیم ولد ا شرف علی کو گرفتار کر لیا جبکہ اسکے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کالعدم تحریک طالبان کے بھتہ خورگرپ سے تعلق رکھتا ہے اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شیر شاہ اور ماڑی پور ٹرک اڈا کے علاقے سے ماہانہ بنیادوں پر بھتہ طلب کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم اور اسکے ساتھیوں کا تعلق تحریک طالبان شیر زمان گروپ سے ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button