سانحہ شکارپور ،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے،4خواتین اور3مرد گرفتار

03 مارچ, 2015 00:00

سانحہ شکارپور میں ملوث دو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شکارپور پولیس نے دیہی علاقوں میں چھاپے مارکر مزید 4 عورتوں اور 3 مردوں کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ گائوں پندرانی بروہی اور گائوں صدرالدین مارفانی سے مشکوک لوگوں کے فرار ہونے کے بعد ان کے گھروں کو جلا دیا گیا ہے۔ شکارپور میں فرقہ ورانہ دہشت گردی میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرکے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے پر ایس ایس پی شکارپور اور سی ٹی ڈی افسر مظہر مشوانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے اہم انکشافات سے صحافیوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کربلا امام بارگاہ شکارپور کے حملے میں گرفتار کئے گئے دہشت گرد خلیل احمد عرف سکندر عرف اصغر زہری نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔

7:51 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔