پاکستان

کافر کافر کا نعرہ لگانے والوں نے اسلام اور پاکستان کو بدنام کیا،صاحبزادہ بلال سلیم قادری

سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے جامع مسجد غوثیہ اوستہ محمد پر کالعدم دہشت گرد تنظیم کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اہلسنت کی مساجد و مزارات پر کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی جانب سے حملوں کا تسلسل بلوچستان میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کی سازش ہے، چند روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے مچھ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے مزار شریف کے تقدس کو پامال کیا تھا جس کی ایف آئی آر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کے دعوے کررہی ہے اور دوسری جانب دہشت گرد مزارات اولیاء، مساجد اور علماء اہلسنت کو نشانہ بنا رہے ہیں، کالعدم دہشت گرد کی تنظیم کی بڑھتی ہوئی کاروائیاں بلوچستان حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، حکومت پرامن علماء اہلسنت کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک بلوچستان کے صدر شوکت لہری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کافر کافر کا نعرہ لگانے والوں نے اسلام اور پاکستان کو بدنام کیا اور پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر پر درود و سلام پڑھنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ہزاروں پاکستانی مسلمانوں کے قاتل، پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کے قاتل خودکش حملوں کے ماسٹرمائنڈ سرکاری پروٹوکول میں دندناتے پھر رہے ہیں، معصوم بچوں کو چن چن کر قتل کرنے والے دہشت گردوں کے لیے حکومت کا نرم گوشہ سمجھ سے بالا تر ہ ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button