سعودی عرب
سعودی عرب،ایک شخص نے کورٹ میں جج کے سامنے اپنی سابقہ بیوی کی پٹائی لگادی،جج خاموش۔
شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر تبوک میں جج کے سامنے ایک عورت کو اپنے سابق شوہرنے پٹائی لگادی،لیکن جج اس متاثرہ خاتون کوانصاف دینے سے قاصر رہا۔
العالم ٹی وی رپوٹ کے مطابق سعودی عرب شہر تبوک میں گزشتہ روزایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی کواس وقت طمانچہ رسیدلیاجب بیوی نے اس کے شوہرمظالم جج کے سامنے بیان کرنا شروع کیا،اس حوالے سے خاتون کاکہناتھا کہ وہ کافی عرصے سے طلاق یافتہ ہے،جب جج نے اس ظالم شوہرکے خلاف کوئی تأادیبی کاروائی کرنے سے گریزکیا،تواس پرمتأثرہ خاتون نے جج اورسابق شوہر کے خلاف مقدمہ دائرکرنے کوشش کی تواس کی کہیں بھی اس کی شنوائی نہیں ہوئی۔خیال رہے سعودی عرب میں عورتوں کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔