سعودی عرب، العوامیہ سٹی پر ایک بار پھر حملہ

23 دسمبر, 2014 00:00

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈسیک}آل سعود کی سکیورٹی فورسز نے مشرقی سعودی عرب میں واقع شیعہ آبادی والے شہر العوامیہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آل سعود کی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے منگل کے دن العوامیہ شہر میں بعض گھروں کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ۔ان سیکورٹی فورسز نے فائرنگ بھی کی۔ اس موقع پر آل سعود کی سیکورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹروں نے نیچی پروازیں بھی کیں۔ آل سعود کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے اس علاقے میں آنے والے تمام راستے بند کر دیۓ تھے اور یہ دعوی کیا تھا کہ انھوں نے بعض دہشتگردوں کی گرفتاری کے لۓ یہ اقدام انجام دیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے لۓ کام کرنے والے کارکنوں نے آل سعود کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی فائرنگ میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی خبر بھی دی ہے۔

8:49 صبح جولائی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔