پاکستان

پاکستان اور عالم اسلام کو سب سے زیادہ نقصان منافقین (جماعت اسلامی) نے پہنچایا

شیعت نیوز: ملک کے مختلف حصوں سے اجتماع عام میں شرکت کے لئے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ استعمار کے غلاموں کا دور گزر چکا، مستقبل اسلام کا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں 67 سال سے ایک دن کیلئے بھی اسلام کا نفاذ نہیں ہوسکا، پاکستان اور عالم اسلام کو سب سے زیادہ نقصان منافقین اور استعمار کے آلہ کار حکمرانوں نے پہنچایا، مغرب کی سرپرستی میں اسلامی ممالک کے اندر سودی اور اللہ سے بغاوت کا نظام جاری ہے مگر کسی کے ماتھے پر شکن تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے پروردہ چند خاندانوں نے 18 کروڑ عوام کو قیدی بنا رکھا ہے، عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور آئی ایم ایف کے کمیشن خور عیش کر رہے ہیں۔

مگر معذرت کے ساتھ امیر جماعت اسلامی سے عرض ہے کہ منافق والا سب سے اہم کردار پاکستان میں آپ ہی کی جماعت نے ادا کیا ہے اور کررہی ہے، ملک پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ جسکی وجہ سے پاکستان معاشی لہذا سے کمزور ہوا، دنیا بھر میں بدنام ہوا وہ شدت پسندی، دہشتگردی اور فرقہ پرستی ہے۔ اور یہ وہ مسائل ہیں جس پر آپکی جماعت نے منافق کا کردار ادا کیا۔ طالبان سے لے کر سپاہ صحابہ تک کو آپکی کی جماعت اور قائدین نے پس پردہ امدادا کی بظاہر اتحاد و وحدت اور دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے۔

آپ جناب سراج الحق صاحب ملک کے ایک بدنام زمانہ فرقہ پرست دہشتگرد جو مسلمانوں کو کھلے عام کافر قرار دیے کر انکا قتل جائز قرار دیتا ہے لیکن آپ تو انکے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہیں وہ آپکا جھنگ جیسے علاقے میں جہاں اس فرقہ پرست جماعت کے رہنماء لودھیانوی کے چیلوں نے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا آپکا شاندار استقبال کرتا ہے آپ تو انکے ساتھ مل کر را و رسم بڑھائے جاتے ہیں اور پھر آپ کہتے ہیں کہ ہم دہشتگردی فرقہ پرستی اور شدت پسندی کے خلاف ہیں۔ کیا یہ منافقت نہیں؟؟؟؟ دوسری جانب یہی جماعت اسلامی عالم اسلام کے قلب میں خجر گھوپنے والے ملک ترکی کو سپورٹ کرتے ہیں جس ملک عالم اسلام میں داعش جیسے فتنے کو پروان چڑھایا وہ ملک جس نے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن اسرائیل سے دوستی کا حق بخوبی نبھایا، ہر اسرائیل مخالف قوت کو سپورٹ کیا، کیا یہ جماعت اسلامی کی منافقت نہیں؟ پاکستانی خود بتائیں کے اسلام اور پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان کس نے پہنچایا؟

jamat SSP

Jamat Hypocracy3

متعلقہ مضامین

Back to top button