پاکستان
قرآن و اہلبیت رسولﷺ کی محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے،مولانا شہنشاہ نقوی
مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ قرآن و اہلبیت رسولﷺ کی محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور کربلا کے شہیدوں نے بھی اسی فکر کو زندہ رکھنے کیلئے عظیم جہاد کیا ،آج مسلم امہ کتاب اللہ اور عطرت رسول ﷺ سے دور ہو چکی ہے جسکی وجہ سے ہم پستی کی طرف جا رہے ہیں اور پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔آج ہمیں شہداء کربلاء اور اصحاب رسولـﷺ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا جنہوں نے اپنا سب کچھ مرضی خدا پر قربان کردیا ،انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام اور ان کے رفقاء نے اپنی جان قربان کردی لیکن یزید کی بیعت نہیں کی۔