ایران

شیعہ نظریہ پرامن بقائے باہمی کے اصول پر استوار ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ شیعہ مذہب کا نظریہ، تمام ادیان اور اقوام کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کے اصول پر استوار ہے۔

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے اصفہان میں معنوی ثقافتی میراث کے بین الاقوامی فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ معنوی ثقافتی میراث کی اصطلاح، درحقیقت انفرادی اور سماجی شناخت پر توجہ کی عکاس ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگ کو آج، پر آشوب دنیا میں ثقافت کے تحفظ کے حوالے سے تشویش لاحق ہے، سیاسی لحاظ سے علاقے میں مشکلات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے علاقے کی جنگوں کے دو اہم عامل ہیں، بڑی طاقتوں کی سیاسی تسلط پسندی اور بعض علاقائی طاقتوں کو جنگوں کا عامل قرار دیا اور کہا کہ افغانستان، عراق، فلسطین، شام او یمن میں جنگیں، بڑی طاقتوں کی سیاسی تسلط پسندی اور بعض علاقائی طاقتوں کی وجہ سے وجود میں آئي ہیں۔ جناب لاریجانی نے تاکید کی کہ یہی بڑی طاقتیں ہیں کہ جو اپنے ناپاک مقاصد کے لئے دہشتگردوں کی مالی اور لاجسٹک مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button