عراق

عید غدیر، بیس لاکھ زائرین کے نجف پہنـچنے کا امکان

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کی پولیس کے ایک اعلی عھدیدار مقداد موسوی نے کہا ہے کہ عید غدیر کی مناسبت سے نجف میں خاص حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ این نیوز کے مطابق نجف پولیس میں تعلقات عامہ کے سربراہ مقداد موسوی نے کہا کہ عید غدیر کے موقع پر زائرین کے تحفظ کے لئے خاص حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید غدیر کے دن تقریبا بیس لاکھ زائرین دنیا بھر سے نجف اشرف میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے آئيں گے۔ اطلاعات کے مطابق عراق میں اتوار کر عید غدیر منائي جائے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button