عراق

دوسوچالیس عراقی فوجی داعش کے محاصرے میں

مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی میں عراقی فوج کے دوسوچالیس جوان، دہشتگرد گروہ داعش کے محاصرے میں ہيں۔

شفق نیوزایجنسی نے عراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے گذشتہ رات رپورٹ دی ہے کہ شمالی الرمادی کے البوعیثہ علاقے میں داعش نے دوسوچالیس عراقی فوجیوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے اوراگر انھیں بچانے کا کوئي اقدام نہ کیا گیا تو ایک اور المیہ رونماہوسکتاہے۔
درایں اثنا صوبہ دیالہ کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے تینتالیس دہشتگرد بعقوبہ کے مختلف علاقوں میں ہلاک کردیئےگئے ہيں
صوبہ کرکوک کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے الریاض علاقے کے الحجل دیہات کے قریب بیداری کونسل ، فوج اور پولیس کے سات اہلکاروں کے سر قلم کردیئے ہيں۔
عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوج اور عوامی فورسز باہمی تعاون سے دیالہ کو داعش دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس بیان کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اب تک صوبہ دیالہ کے سولہ دیہاتوں سے دہشتگردوں کا صفایا کریدا ہے اور اس دوران سو داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button