پاکستان

ہمارے حکمران جن بیرونی قوتوں کی ایماء پر منتخب ہوئے پرامن پاکستان انکے ایجنڈے میں نہیں، محمد رضا

agharazaرکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی نے کہا ہے کہ جن بیرونی قوتوں کی ایماء پر ہمارے حکمراں منتخب ہوئے، ان کے ایجنڈے میں پرامن پاکستان ہے ہی نہیں، کوئٹہ میں فوج اور ایف سی کی موجودگی میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ فوجی اور سول اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ علی ٹریڈرز کے مالک رضا حسین اور ان کے رفقاء سمیت 8 بے گناہ شیعہ روزہ داروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیچاری امام بارگاہ میں جلسہ عام کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مسلسل دہشت گردانہ کارروائیاں بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہیں، امریکی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں کوئٹہ سمیت پورے پاکستان کو دہشت گردی، فرقہ واریت، بدامنی اور دیگر جرائم میں جھونک کر اپنے مزموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کو سپورٹ کرکے یہ بیرونی قوتیں پاکستان کے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان میں اپنے نفوذ کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں، اور ان قوتوں کا ایک اہم مقصد پاکستان کو ناکام اور دہشت گرد ریاست قرار دلوانا ہے۔ مجلس وحدت مسلیمن کے رکن صوبائی اسمبلی کا کا کہنا تھا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ کوئٹہ میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں مذہب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی پر مبنی ہے۔ اگر ریاستی اداروں کی یہ روش ختم نہ ہوئی تو ہم کوئی راست اقدام اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس ہنگامی پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ جرگہ، شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں سمیت حاجی قیوم چنگیزی، طاہر خان ہزارہ، ابراہیم ہزارہ اور حاجی طاہر نظری و دیگر رہنماء بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button