پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی نا اہل حکومت ، پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت تک نہ کی گئی

ptiپاکستان تحریک انصاف کیخیبر پختونخواہ میں قائم حکومت انتہائی نا اہل اور متعصب ثابت ہوئی ہے کیونکہ ایک ہفتے قبل جمعہ نماز کے دروان مدرسہ حسینی میں ہونیوالے خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے نہ تو تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے اور نہ ہی ہولناک بم دھماکے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی گئی ۔
حیرت انگیز بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کہ جس نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں تبدیلی اور دہشت گردی کے خاتمے کے بڑے نعرے بلند کئے تھے آج وہی پاکستان تحریک انصاف اور اس کی خیبر پختون خواہ میں قائم صوبائی حکومت طالبان سفاک دہشت گردوں سے مذاکرات کی باتیں کرتی ہوئی نظر آتی ہے تو دوسری جانب صوبے میں دہشت گردی کا شکار ہونیو الے معصوم شہریوں سے کسی قسم کی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کے کسی وزیر کو یہ توفیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ گذشتہ جمعہ کو مدرسہ حسینی میں ہونیو الے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کریں یا پھر اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کو جائیں۔
واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ حکومت خواہ جسیی بھی تھی لیکن اس حکومت کی ایک بات یہ تھی کہ عوام کے دکھ درد میں کسی نہ کسی طرح موجود رہتی تھی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے تبدیلی اور دہشت گردی کے خاتمے کے نعرے فقط زبانی کلامی ہی دکھائی دیتے ہیں کہ جنہیں اپنے صوبے کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کا وقت درکار نہ ہو وہ جماعت یا حکومت تبدیلی کس طرح لا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button