پاکستان

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اسکردو پہنچ گئے

raja nasir iskardu۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اسکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری اسکردو میں منعقدہ ’’عظمت شہداء کانفرنس‘‘ میں شرکت کے لیے اسکردو پہنچے ہیں۔ اس موقع پر اسکردو ائیرپورٹ پر علامہ آغا علی رضوی، علامہ شیخ کریمی، علامہ شیخ علی احمد نوری، شیخ اعجاز بہشتی سمیت دیگر کارکنان نے علامہ ناصر عباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا۔ علامہ ناصر عباس سمیت دیگر مرکزی قائدین 25 مئی کو 13 رجب المرجب یوم ولادت امام علی (ع) کی مناسبت سے روندو میں منعقدہ جلسہ عید سے خطاب کریں گے، جبکہ 26 مئی کو سانحہ 88، سانحہ کوہستان، سانحہ چلاس، سانحہ بابوسر کے شہداء اور ملت پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس میں بھی خطاب کریں گے۔ عظمت شہداء کانفرنس 26 مئی بروز اتوار کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button