پاکستان

ہزارہ کی نام نہاد قوم پرست پارٹی نے کسی شہید کے جنازے کو کندھا دینے کی زحمت نہیں کی، مہدیہ زہرا

shia womenمجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے 5 شہداء کی وارث مہدیہ زہرا کا کہنا تھا کہ سانحہ کرانی روڈ میں میرے خاندان کے 5 افراد شہید ہوئے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے خاندان سے 5 افراد کو صرف عشق اہلبیت علیہ السلام کے جرم میں مارا گیا۔ اور امام حسین (ع) کی راہ میں اپنا باپ اور بھائی تو کیا بلکہ پورے خاندان کو قربان کرسکتی ہوں۔ مہدیہ زہرا کا کہنا تھا کہ ہمیں‌ اب اپنے دشمن کو پہچان لینا چاہیئے اور کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ دہشتگردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں نے ثابت کردیا ہے کہ اُن کا تعلق انہی یزیدی سوچ رکھنے والے افراد سے ہے، جنہوں نے سرزمین کربلا پر معصوم بچیوں اور عورتوں پر بھی رحم نہ کیا۔ مہدیہ زہرا کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے ایک دھرنے نے وزیر اعظم کو زمین پر بیٹھا دیا لہذا آپ کو اپنی طاقت کا اندازہ ہو جانا چاہیئے۔ اسی طرح آپ آنے والے الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دیکر اپنے ووٹ کی طاقت سے پورے طاغوتی نظام کو مسخ کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کرانی روڈ کے بعد میرا کوئی سہارا نہیں تھا۔ اُس وقت پاکستان کے اہل تشیع افراد اور مجلس وحدت مسلمین ہی تھے جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سینکڑوں بےگناہ شیعہ افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے لیکن ہزارہ قوم کی نام نہاد قوم پرست پارٹی نے کبھی کسی جنازے کو کندھا دینے کی زحمت نہ کی۔ وہ قوم پرست جماعتیں جو اپنے شہیدوں کی قدر نہ کریں اُن سے کس طرح اچھائی کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ لہذا کوئٹہ کے محب وطن شیعہ عوام کو اس بار مجلس وحدت مسلمین کو ووٹ دیکر کامیاب بنانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button