پاکستان

شیعہ علماء کونسل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان انتخابی اتحادمشروط

suc flaqشیعہ علماء کونسل پاکستان نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ساتھ انتخابات میں اتحاد کو مشروط قرار دے دیا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے شرط قرار دے دی ہے اور کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے ساتھ اتحاد ایک ہی صورت میں ہو سکتا ہے کہ جمعیت علماء اسلام شیعہ علماء کونسل کے امیدوار کی حمایت کرے تو شیعہ علماء کونسل ان کی حمایت کرے گی۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان نے عام انتخابات برائے 2013میں حصہ لینے کے لئے اسلامی تحریک پاکستان کے نام سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلامی تحریک پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان سے خادم حسین اعوان کو انتخابات میں امید وار نامزد کیا ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ رمضان توقیر نے مسجد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر بتایا ہے کہ شیعہ علماء کونسل یا اسلامی تحریک پاکستان کا جمعیت علماء اسلام کے ساتھ اتحاد مشروط ہو گا ۔ان کاکہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان جمعیت علماء اسلام (ف) کے ساتھ انتخابی اتحاد جھنگ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کرے گی جو کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے شیعہ علماء کونسل کے امید وار خادم حسین اعوان کی حمایت سے مشروط ہو گا۔ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے شیعہ علماء کونسل کا مطالبہ جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پہنچا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ علماء کونسل کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کریں۔
دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے امید وار خادم حسین اعوان کاکہنا ہے کہ ان کے حلقے میں شیعہ اور سنی عوام ان کے ساتھ ہیں اور اگر وہ الیکشن میں کامیاب ہوئے تو وہ اپنے حلقے کے لوگوں کے لئے بلا تفریق خدمت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button