پاکستان

کراچی: شیعہ نسل کشی! مجلس وحدت مسلمین کے د وکارکن شہید

alihaider alihasnainکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ڈسٹرکٹ ویسٹ کے دو کارکنان شہید ہو گئے ۔شیعت نیو زکے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اورنگی ٹاؤن میں ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دو کارکنوں علی حیدر ولد نواز حیدر اور علی حسنین ولد اعجاز حسین کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شہید علی حیدر مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے یونٹ توری بنگش کالونی کے سیکرٹری مالیات تھے جبکہ علی حسنین ایک فعال کارکن تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق ناصبی یزیدی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں شیعہ نوجوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک شیعہ نوجوان ہاشم حسین شدید زخمی ہے۔شہید ہونے والے دونوں شیعہ نوجوانوں کے تشیع جنازوں کو رضویہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی نوجوان کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قیادت نے کارکنوں کی شہادت پر شدید غم و غصے کا ظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ شہر کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں اور ان کے سرپرست سیاسی عناصر کے خلاف آپریشن کیا جائے اور شہر کراچی کو دہشت گردوں سے نجات دلوائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button