پاکستان

سانحہ علمدار روڈ اور سانحہ کیرانی روڈ کے کئی ہفتے گذرنے کے بعد صدر آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے

quetta zardariشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ دنوں ہونے والے ہولناک بم دھماکوں اور اس کے نتیجے میں ہو نے والے بیگناہ معصوم بچوں ، عورتوں ، بزرگو ں اور جوانوں کی المناک شہادتوں کے ۱۲ روز گذرنے کے بعد صدر مملکت آصف زرداری صاحب کو بھی فرصت مل گئی اور وہ شہداء کے خانوادوں سے اظہار ہمدردی کے لیئے کوئٹہ پہنچ گئے ۔ صدر زرداری اپنے دورہ ایران کو مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پر کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے مختلف مسالک کے علمائے کرام نیز سانحہ کوئٹہ کے سلسلے میں بھی علمائے کرام اور ہزارہ اہل تشیع کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی مختلف مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ ملاقات میں صدر زرداری نے بھائی چارگی پر زور دیا
دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے سلسلے میں علمائے کرام اور ہزارہ اہل تشیع کے عمائدین کے ساتھ ملاقات میں صدر زرداری کے سامنے ایک بار پھر اس بات کو دوہرایا گیا کہ حکومت اور وارثین شہدا کے مابین مذاکرات پر عمل در آمد میں تیزی لائی جائے۔
اس ملاقات میں علمائے کرام علامہ مقصود ڈومکی ،علامہ مہدی نجفی،علامہ جمعہ اسدی ،قیوم چنگیزی اور دیگران شامل تھے صدر مملکت نے اس ملاقات میں شہدا ء4 کوئٹہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وارثین شہدا کے تمام تر مطالبات پر عمل درآمد ہوگا اور اس میں تیزی لائی جائے گی اس ملاقات میں گورنر بلوچستان نے مطالبات پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی واضح رہے کہ اس ملاقات میں سنیٹر فیصل رضا عابدی بھی موجود تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button