پاکستان

کراچی : فعال شیعہ نوجوا ن کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید

shaheed danishشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا انچولی سوسائٹی میں امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ (سپاہ یزید )کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے فعال شیعہ نوجوان دانش حسین زیدی شہید ۔مذہبی حوالے سے انتہائی فعال ۲۴ سالہ شہید دانش حسین زیدی ولد غضنفر حسین زیدی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں نے سینے پر گولیاں ماری ہیں۔ میّت کو جائے وقوعہ سے پہلے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے دانش حسین کی شہادت کی تصدیق کر دی ۔ بعد ازاں شہید دانش حسین کی میّت کو جلو س کی صورت میں امام بارگاہ شہداء کربلا ع انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں بعد نماز ظہرین نمازجنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان وادی حسین میں عمل میں آئے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button