پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی پاکستان سنی تحریک کے دھرنا کیمپ میں شرکت ،دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جہدوجہد پر اتفاق

shiitenews mwm sunni tehrikکراچی (شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ) مجلس و حدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے اپنے دس رکنی نمائندہ وفد کے ہمراہ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی ۔پاکستان سنی تحریک کی جانب سے دہشتگردی اور بد امنی کے خلاف کراچی پریس کلب پر جاری احتجاجی دھرنا کیمپ میں شرکت کی اورمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے دہشتگردی اور بد امنی کے خلاف جاری سنی تحریک کی اس احتجاجی مہم کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ سنی تحریک کی جانب سے دہشتگردی ، انتہا پسندی او ر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دیا جانے والا یہ احتجاجی دھرنا شہر قائد کے مظلوم باسیوں کی دل کی آواز ہے ۔ جب حکمران اپنی آئینی اور جمہوری ذمہ داریوں کی بجا آوری میں خیانت کے مرتکب ہوں تو معتدل اور محبِ وطن دینی و مذہبی قوتیں میدان میں وارد ہوتی ہیں اور مظلوموں اور محروموں کے حقوق کے لیئے صدائے حق بلند کرتی ہیں ۔ اور الحمداللہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان سنی تحریک دونوں نے جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے ۔ کراچی سمیت پاکستان بھر میں جاری بیگناہ شہریوں کے قتل عام میں امریکی ایجنڈے پر کاربند طالبان ملوث ہیں ۔ حکمرانوں نے کبھی دہشتگردوں کو نشان عبرت نہیں بنایا بلکہ ہمیشہ انکی پشت پناہی کی اور انہیں راہِ فرار دکھائی ۔ شہر قائد خون رنگ ہے اور ایوانِ اقتدار میں موجود حکومتی نمائندے خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔
اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے علامہ صادق رضا تقوی اور ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور شہر قائد میں جاری دہشتگردی ، انتہا پسندی او ر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو سنی تحریک نے ہمیشہ انکی مذمت کی ہے ۔ حق و صداقت کی اس راہ میں ہم نے عید میلاد النبی (ص)پر سیکٹروں جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری دم تک نبر د آزما رہیں گے ۔
سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان قادری نے ایم ڈٖبلیو ایم کے وفد کا دھرنا کیمپ میں استقبال کیا ۔علامہ صادق رضا تقوی کے ہمراہ وفد میں علامہ محمد حسین کریمی ، اصغر عباس زیدی ،ناصر حسینی، میثم عابدی ، آصف صفوی، محمود حسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button