پاکستان

کراچی: مختلف علاقوں میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں 2 شیعہ شہید 2 زخمی

shahadatنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دہشتگردی کا پہلا واقعہ کراچی کے مصروف ترین علاقے بابائے اردو روڈ سول اسپتال کے پاس کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید محمد علیم جعفری نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں عون علی اور علی رضا زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور شہید کے جسد خاکی کو رضویہ اماما منتقل کیا گیا ہے۔

دہشتگردی کا دوسرا واقعہ صفورہ چورنگی پر پیش آیا جہاں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/لزکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سےافضال حسین نقوی نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔ شہید کو جناح اسپتال منتقل کرردیا گیا ہے جہاں قانونی معاملات کے بعد شہید کے جسد خاکی جو انچولی امام بارگاہ منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button