پاکستان

علامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت اورشیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی

ejaz behsti.مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میںعلامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت اور کراچی و کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ، اس دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی اسلام آباد کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو تا چائنہ چوک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکٹوں افراد نے شرکت کی ، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ محمد اقبال بہشتی ، مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی ،سیکرٹری روابط روابط ملک اقرار حسین اور دیگر راہنمائوں نے کی ، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری کے مطالبات درج تھے ، مظاہرین نے قت و غارت گری کی ان سفاکانہ وارداتوں پ کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر حکومت کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے اور عزادروں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ، ریلی کے اختتام پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے  ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بیرونی ایجنڈے کے تحت فرقہ واریت کو فروغ دینے اور ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں ، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے راہنما اور ممتاز عالم دین علامہ آفتاب حیدر جعفری کی مظلومانہ شہادت اسی سازش کا حصہ ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی اور کوئٹہ سمیت پورے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ، مقررین نے کہا کہ عزاداری ہمار ی میراث ہے ، حالات خواہ جیسے بھی ہوں ہم عزادری کرتے رہیں گے، مجالس و جلو ہائے عزا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا  حکومت اور حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے ، اکر عشرہ محرم کے دوران کوئی سانحہ رونما ہوا تو اس ذمہ دار حکمران ہوں گے۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منائے جانے والے یوم احتجاج کے دوران کراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور،  مظفرآباد، سکردو، گلگت۔ حیدر آباد اور ،لتان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button