پاکستان

قرآن و اہلبیت کانفرنس پاکستان کے مفلوک الحال عوام کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہو گی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

shiitenews allama raja nasir abbas jaffriمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کودرپیش تمام مسائل کا حل تعلیمات قرآن و اہلبیت میں مضمر ہے ، انشاء اللہ 25 مارچ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس پاکستان کے مفلوک الحال عوام کے

لیے روشنی کی کرن ثابت ہو گی ، اس روز لاکھوں فرزندان توحید سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی ، لاقانونیت ، ٹارگٹ کلنگ ، بیرونی مداخلت اور حکومت کی خاموش پالیسوں کے خلاف جدو جہد کا اعلان کریں گے ۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج امریکی نفوذ کی بدولت سرزمین پا بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہے ،اور کربلا کا منظر پیش کررہی ہے، یہاں ہر روز بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ اس لیے ہر باضمیر، غیرت مند، شجاع اور وطن سے محبت کرنے والے افراد پر فرض ہے کہ وہ پاک سرزمین کی حفاظت کے میدان عمل میں اتریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی دہشتگردی لاقانونہت اور بد امنی امریکی غلامی کا نتیجہ ہے انشاء اللہ پاکستان سے محبت، حق کی شناخت اور طاغوت کی غلامی سے انکار کرنے والے پیروان قرآن و اہلبیت ؑ 25 مارچ کو ثابت کر دیں گے کہ اب ملک میں امریکی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ کل بروز جمعرات بعد نماز مغرب قرآن و اہلبیت علیہ السلام بائیک اور کار ریلی خراسان سے نکالی جائے گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button