پاکستان

نیویارک:پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

shiitenews new yourk shiaذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر میں جاری شیعہ نسل کشی اور کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی دھشتگردی کے خلاف نیویارک سٹی میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے غیور اور حق پرست افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں مختلف سماجی شخضیات سمیت معروف نوحہ خواں جناب شاھد بلتستانی نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد مملکت خداد پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی، گلگت سے کراچی تک بے گناہ شیعان علی کا قتل عام اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔
اس احتجاجی مظاھرے میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شر کت کی۔ جن کا کہنا تھا کہ معصوم اور مظلوم حسینیوں کا لہو سرزمین پاکستان میں پانی کی طرح بہایا جارہا ہیں۔ جس پر عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے؟؟
پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف مسلسل عالمی سطح پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے پاکستانی حکومت اور خفیہ ایجنسیوں کے منہ پر ایک تماچہ ہے۔ اور ذلت و رسوائی کی آخری حد ہے۔
افسوس !! ایک چھوٹے سے گروہ اور انتہا پسند فرقہ کی وجہ سے ہمارا ملک پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے۔ کبھی طالبان کے ہاتھوں ذلیل ہو رہا ہے تو کبھی کالعدم سپاہ صحابہ کے باعث رسوا ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button