پاکستان

لاہور:شہید یاسر عباس کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

shiitenews__namaz_e_janaza_Lieutenant_Yasir_Abbasبائیس مئی کو کراچی میں پی این ایس مہران پر امریکی ایماء پر حملہ کرنے والے وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے لیفٹنٹ یاسر عباس کی نمازجنازہ منگل کے روز لاہور میں ادا کر دی گی جس کے بعد انہیں پورے احترام اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پی این ایس مہران بیس پر بائیس مئی کی شب امریکی گماشتوں وہابی طالبان دہشت گردوں نے حملہ کر کے شیعہ لیفٹننٹ یاسر عباس کو شہید کر دیا تھا ۔
واضح رہے کہ حملہ کے وقت شہید یاسر عباس وہ پہلا جوان تھا جس نے امریکی گماشتوں طالبان دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا آپ نے سینہ پر تین گولیاں کھائیں جس کے بعد آپ کی شہادت واقع ہوئی۔
شہید یاسر عباس کی نماز جنازہ لاہور میں عسکری 10ہاسؤسنگ سوسائٹی میں مقامی شیعہ عالم دین کی قیادت میں ادا کی گئی جہاں گورنر پنجاب لطیف احمد کھوسہ،کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل راشد محمود ،صوبائی وزرائ،نیوی اسٹیشن کمانڈر اکبر نقی سمیت پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود نے شرکت کی ۔اس موقع پر ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوںنے نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید یاسر عباس کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا ،جبکہ افواج پاکستان نے گارڈ آف آنر بھی دیا۔
شہید یاسر عباس کی والدہ نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ”میں اپنے شہید بیٹے کی قربانی پر فخر محسوس کر رہی ہوں اور میرے بیٹے نے ہمیشہ شہادت کی تمنا کی جس کو اللہ تعالیٰ نے قبول کر لیا”۔
قابل ذکر ہے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شہید یاسر عباس کو نشان حیدر دینے کے لئے صدر پاکستان کو سمری روانہ کر دی ہے جس پر صدر پاکستان کے دستخط کے بعد شہید یاسر عباس کو نشان حیدر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اب تک پاکستانی افواج میں نو نشان حیدر کے ایوارڈ پاکستان آرمی کے جوانوں کو دئیے جا چکے ہیں جبکہ ایک نشان حیدر پاک فضائیہ کے جوان کو دیا جا چکا ہے تاہم صدر پاکستان کی منظوری کے بعد شہید یاسر عباس وہ پہلا شہید ہو گا جس کو پاکستان نیوی میں نشان حیدر حاصل ہو گا۔
{youtube}uQwU4jAbYbk{/youtube}

متعلقہ مضامین

Back to top button