مقبوضہ فلسطین

غزہ کے مغربی علاقے پر صہیونیوں کا حملہ

palestainغاصب صہیونی فوج نے غزہ کے شمال مغربی علاقوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ صفا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے آج صبح شمال مغربی غزہ کے علاقے میں ایک اسکول کے قریب میزائیل فائر کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کا یہ ہوائی حملہ اگر چہ کسی بڑے نقصان کا باعث نہیں بنا لیکن فلسطینی بچے اس ہوائی حملے سے شدید طریقے سے خوف زدہ ہوگئے۔ صہیونی حکومت نے بھی ان حملوں کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال مغربی علاقے میں ایک راکٹ بیس کو اپنے میزائیلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے مقبوضہ علاقے کے جنوب میں واقع شہر عسقلان پر چار میزائیل دا‏غے گئے ہیں ، لیکن اس حملے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ کے علاقے میں صہیونی حکومت کے حملوں میں شدت آگئی ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت نے اس علاقے میں حملے کے لئے فلسطینی مزاحمت کے راکٹ حملوں کو بہانہ بنارکھا ہے۔دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے علاقے میں صہیونی حکومت کے حالیہ فضائی حملوں کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔ سماء فلسطینی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے آج اپنے ایک بیان میں اس فضائی حملوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ علاقے کی حساس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ، صہیونی حکومت نے غزہ پر فضائی حملوں شروع کیئے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے صہیونی حکومت ان حملوں سے فلسطینی مزاحمت کو نہیں روک سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button