مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس،3 فلسطینیوں کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی

plf shaheed5مقبوضہ بیت المقدس میں 3 فلسطینیوں کی شہادت کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے رملہ میں فلسطینی مہاجر کیمپ پر حملہ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔ اسرائیل اور فلسطین کے مابین نام نہاد امن مذاکرات حال ہی میں 3 سال کے عرصہ کے بعد دوبارہ شروع ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button