مقبوضہ فلسطین

عالمی برادری غزہ کا محاصرہ ختم کرائے، اسماعیل ہنیہ

ismailفلسطيني ذرائع کے مطابق وزيراعظم اسماعيل ہنيہ نے اپنے ايک بيان ميں عالمي برادري سے اپيل کي ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اور اس علاقے کو آنےوالي گزرگاہيں کھولنے کے لئے اسرائيل پر دباؤ ڈالے- ان کا کہنا تھا کہ اگر غزہ کا محاصرہ ختم نہ کرايا گيا تو علاقے ميں انساني الميہ رونما ہوسکتا ہے۔
فلسطين کے وزيراعظم نے مصري حکام سے بھي اپيل کي کہ وہ سامان کي حمل و نقل اور رفت آمد کے لئے رفح پاس فوري طور پر کھول ديں۔
انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ تحريک حماس مصر سميت خطے کے عرب ممالک ميں مداخلت نہيں کررہي۔
ادھر غزہ ميں اسپتال کے ذرائع نے علاقے ميں دواؤں اور طبي ‎سازو سامان کي قلتکي بابت خبردار کيا ہے۔کہا جارہا ہے کہ چار سو فلسطيني مريض جان بچانے والي دواؤں کي اور ميڈيکل آلات کي کمي کي وجہ جانـبحق ہوگئے ہيں۔
اسرائيل نے دوہزارسات غ سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور حاليہ دنوں ميں اس ميں مزيد شدت پيدا کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button