فلسطینی ملک کا نام ،اقوام متحدہ کے دستاویزات میں شامل

16 مارچ, 2013 11:26

plfاقوام متحدہ کے نئے حکم نامے کے تحت اسکے بعد "فلسطینی اتھاریٹی” کو "ملک فلسطین ” کا نام دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اعلان کیا کہ اسکے بعد اقوام متحدہ کے سبھی سرکاری معاملات ،اجلاس اور دستاویزات میں فلسطینی اتھاریٹی کے بجائے ملک فلسطین کا نام استعمال کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹرل جنرل کے اعلان کے مطابق اب فلسطینی ،بین الاقوامی عدالتوں میں حساس معاملات کے جائزہ لینے کےلئے ججز کے عہدوں کےلئے اپنے امیدوار کھڑے کرسکتے ہیں ۔ اس اعلان سے صہیونی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ فلسطینی ،صہیونی بستیوں کے معاملے کو بین الاقوامی عدالتوں میں چیلنج کریں۔
بان کی مون نے صہیونی حکومت کو فلسطینیوں سے مذاکرات کی ناکامی کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت آج کل گیارہ ہزار پانچ سو صہیونی مکانات تعمیر کرانے کی بات کررہی ہے اور وہ بھی گرین زون کےباہر ،اور یہ بین الاقوامی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بان کی مون نے واضح کیا کہ یہ فلسطین کا حق ہے کہ ایک ملک کی حیثیت سے دوسرے ممالک کی طرح اقوام متحدہ کے اجلاس اور کانفرنسوں میں شرکت کرے ۔

10:09 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔