فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری

26 فروری, 2013 19:26

palestaineمقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی کی شہادت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے مزید 40 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی عرفات جردات کی شہادت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 40 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔مغربی کنارے پر فلسطینی قیدی کے جنازے سے قبل مظاہرین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ، پتھراوٴ اور آنسو گیس کے استعمال سے 40 مظاہرین سے زائد زخمی ہوگئے ۔ 30 سالہ فلسطینی عرفات کو گزشتہ دنوں اسرائیلی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث پسلیاں ٹوٹنے اور بری طرح زخمی ہونے سے عرفات جردات شہید ہوگئے ۔ عرب ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت پر عرب حکام بالکل خاموش ہیں ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی جرائم میں عرب حکام برابر کے شریک ہیں

6:34 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔