مقبوضہ فلسطین

غزہ کے محصور باشندوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فرانس کا امن کارواں غزہ پہنچ گیا

ghaza plfفلسطین الیوم نیوز ایجنسی کے مطابق فرانس کے  پچانوے رضاکاروں پر مشتمل امن کارواں جمعرات کی رات جب غزہ پہنچا تو غزہ کے عوام نے اس کا والہانہ استقبال کیا۔
یہ امن کارواں غزہ کا محاصرہ توڑنے اور اس علاقے کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے رفح کے راستے غزہ میں داخل ہوا۔
فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت زراعت کے عہدیداروں نے خاص طور پر اس قافلے کا غزہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور قافلے کو بہادروں کے کارواں کا نام دیا۔
اس سے پہلے فرانس کے اس کارواں نے بارہا غزہ پہنچنے کی کوشش کی تھی مگر صہیونی ریاست نے ہر بار اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور حسنی مبارک کی سابق حکومت بھی اس کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہوتی تھی۔
فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت زراعت کے سینئر عہدیدار نبیل ابوشمالہ نے کہاکہ فرانس کا یہ قافلہ یکجہتی کی تجارت کے عنوان سے اپنی نئی روش کے ذریعے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے میں مدد دینے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button