مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی مسلمان زخمی

israil army fireغزہ کے شمال میں فلسطینی مسلمانوں پر صہیونی فوجیوں کی فائرنگ میں پانچ فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے ۔
لبنان کے المنار ٹیلیویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے یہ فائرنگ ایسی صورت میں کی ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کے مظاہرے پر صہیونیوں کی جانب سے ہونے والے حملے میں درجنوں فلسطینی مسلمان زخمی ہوئے ہیں ۔ یہ واقعہ بلعین میں پیش آيا جہاں یہ فلسطینی ہر ہفتے جمعہ کے روز کئے جانے والے مظاہرے میں شریک ہوئے تھے کہ صیہونی فوجیوں نے ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی  مسلمان متاثر اور زخمی ہوئے ۔ مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں نے صیہونی ریاست کے خلاف نعرے لگائے اور صہیونی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button