حماس: قدس شریف مسلم و عرب امت کا ابدی دارالحکومت ہے

18 دسمبر, 2012 11:22

quds lanaفلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ قدس شریف فلسطین اور اسلامی و عرب امت کا ابدی دارالحکومت ہے۔
عزت الرشق نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم کا یہ دعوی کہ قدس تین ہزار سال پہلے یہودیوں کا تھا، یہودیوں کو امید دلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کا دعوی تاریخی اور جغرافیائی حقائق میں تحریف کا باعث نہیں بنے گا۔ قدس ، فلسطین اور اسلامی و عرب امت کا ابدی دارالحکومت اور اسلامی امت کی عزت و کرامت کی ایک علامت اور عقیدے کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قدس صرف ملت فلسطین کے لیے ہے۔

2:32 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top