غزہ کی فتح، حزب اللہ اور ایران کی قدر دانی

23 نومبر, 2012 21:13

mezailتحریک جہاد فلسطین کے رکن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ لبنان صیہونی حکومت کےخلاف غزہ کے عوام کی فتح میں شریک ہیں۔ تحریک جہاد اسلامی کے رہنما خالد البطش نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ فلسطینی استقامت نے صیہونی حکومت کی آٹھ روز جارحیت میں اس کےخلاف جس ٹکنالوجی کا استعمال کیا ہے وہ ایران اور حزب اللہ کے تجربوں کانتیجہ ہے۔ البطش نے کہا کہ فلسطینی استقامت کے لئے ایران کی حمایت کوئي نئي چیز نہیں تھی لیکن جس چیز نے دشمن کو بھونچکا کردیا وہ ہتھیاروں کی نوعیت اور اسکی لومبی رینج تھی۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی استقامت نے اس مرتبہ مقبوضہ فلسطین کے شہروں تل ا بیب اور بیت المقدس پر میزائيلیں داغ کر دشمن پر کامیابی حاصل کرنے کا اسٹراٹیجیک فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے غزہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے دوران فلسطینی استقامت نے مقبوضہ فلسطین کے شہروں پر سیکڑوں میزائيل برسا کر صیہونی حکومت کو کراری شکست کا مزہ چکھایا ہے۔ فلسطینی استقامت کے جوابی حملوں میں نو صیہونی ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئےہیں۔ صیہونی حکومت کو آٹھ دنوں تک غزہ کے نہتے عوام پر حملے کرنے کے بعد جنگ بندی معاہدے کو تسلیم کرنا پڑا۔ یاد رہے خود صیہونی نے اس مرتبہ جنگ بندی کی بھیک مانگي تھی۔ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں جو آٹھ دنوں تک جاری رہے تھے ایک سو ساٹھ فلسطینی شہید اور ایک ہزار دو سو زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں خاصی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

3:33 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔