مقبوضہ فلسطین

حماس کے سينئر رہنما اسرائيل کي خفيہ ايجنسي موساد کے ہاتھوں شہيد

mussadفلسطين کي اسلامي مزاحمتي تحريک نے کہا ہے کہ شام ميں اس کے ايک رہنما کو شہيد کرديا گيا ہے.
حماس نے بدھ کي رات اعلان کيا کہ حماس کے سينئر رہنما کمال حسني غناجہ جو نزار ابومجاہد کے نام سے مشہور تھے دمشق کے مضافات ميں واقع اپنے گھر ميں دہشت گردانہ حملے ميں شہيد کرديئے گئے –

حماس نے اپنے بيان ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غناجہ حماس کے سينئر ليڈر تھے جنھوں نےہميشہ فلسطين اور ملت فلسطين کي خدمت کي ہے کہا ہے کہ حماس نے دہشت گردي کے اس واقعے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے تحقيقات شروع کردي ہے –

اس درميان حماس کے ايک رکن نے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ واقعے ميں اسرائيل کي خفيہ ايجنسي موساد کا ہاتھ ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button