مقبوضہ فلسطین

عرب لیگ صیہونی حکومت کے خلاف اقدام کرے

haniyeh3فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی پے در پے جارحیتوں کی روک تھام کے لۓ موثر اقدام انجام دے۔ اسماعیل ہنیہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسی کے نام ایک خط ارسال کر کے عرب موسی اور عرب لیگ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے مقابلے کے لۓ ٹھوس قدم اٹھائيں۔ فلسطین کے منتخب وزیراعظم نے  عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سے یہ مطالبہ بھی کیا ہےکہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف ایک مقدمہ تیار کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کریں۔ دریں اثناء صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنے بائیس روزہ وحشیانہ حملوں کی دوسری برسی کے موقع پر غزہ پر عنقریب حملہ کرنے کی مسلسل دھمکیاں دے کر نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ اس حکومت نے غزہ پر فضائي حملوں اور گولہ باری کے ذریعے غزہ پر جنگ کا سایہ ڈال رکھا ہے۔ فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحر کا اس سلسلے میں کہنا ہےکہ بائیس روزہ حملوں میں صیہونی حکومت کو روحانی ، نفسیاتی ، فوجی ، تشہیراتی اور قانونی میدانوں میں شکست ہوئي تھی۔ یہ حکومت غزہ پر حملہ کرکے استقامت کو ختم کرنا چاہتی تھی لیکن ملت فلسطین نے اپنی ثابت قدمی کے ذریعے اس حکومت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا۔
دریں اثناء غزہ پر صیہونی حکومت کی بائيس روزہ جارحیت کی دوسری برسی کے موقع پر اس غاصب حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کۓ جارہے ہیں ۔ یورپی ممالک کے بعد کینیڈا کے عوام نے بھی شدید سردی کے باوجود غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جلوس نکالا۔ مظاہرین نے صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا ۔ مظاہرین نے جو نعرے لگاۓ ان میں اس بات کو بیان کیا گيا کہ دو برسوں کے بعد بھی غزہ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور غزہ کے محاصرے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ صیہونی حکومت نے مئي کے مہینے میں غزہ کے لۓ امدادی سامان لے جانے والے کاروان پر حملہ کر کے یہ امداد غزہ کے جنگ زدہ عوام تک نہیں پہنچنے دی تھی۔ غزہ کے محاصرے اور اس علاقے میں اشیاۓ خورد و نوش ، ادویات اور ایندھن پہنچاۓ جانے پر پابندی کے نتیجے میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو زندگی کی بنیادی ترین سہولیات کے فقدان کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button